top of page

عظیم سلجوق کے دوسرے سیزن کے بارے میں کچھ معلومات

Updated: Aug 16, 2021

بیداری عظیم سلجوق سیزیر کے سیزن ۲ کی نئی کاسٹ کے بارے میں اگر بات کریں تو ، سلطان الپارسلان کا کردار بارش آرڈوج ادا کریں گے ۔اس سیریز کی ہیروئن کے نام کے بارے میں بھی کافی پریشانی تھی کیونکہ اس کی ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ اداکار براک اوزیویت(عثمان) کی بیوی ہیں۔فریحہ اویچن طویل عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے پردے سے غائب تھیں اور اب وہ اپنے شوہر کی سیریز کے مقابلے کی سیریز میں شامل ہو گئی ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ مقابلہ اب مزید سخت ہوگا۔


عظیم سلجوق سیزن ۲ کے بارے میں یہاں ایک اور بات قابلِ ذکر ہے کہ شاید سیریز کا نام بھی تبدل ہو جائے اور سیریز کا نام سلطان الپارسلان کے نام سے ہو۔ اس سیریز کا مکمل نام بھی تبدیل ہوسکتا ہے ۔ جیسا کہ پہلے بھی اس سیریز کا نام نظامِ عالم سے بدل کر عظیم سلجوق رکھا گیا۔ اس سیریز کا ٹریلر کورولوش عثمان سے پہلے سامنے آٗے گا جو ستمبر میں ہے ۔ دوسرے الفاظ میں اس سیریز کی جھلکیاں ستمبر میں نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔



اس سیریز کا پہلا سیزن بہت شاندار تھا لیکن بدقسمتی سے کچھ اختلافات کی وجہ سے ہم ان کرداروں کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ پائیں گے۔ اس کے برعکس کہانی الٹ گئی ہے۔ سلطان ملک شاہ کی زندگی کے بعد ، کہانی ان کے والد سلطان الپارسلان کی طرف موڑ دی گئی ہے ۔ یہ کہانی نظام الملک بتائیں گے ۔ یعنی ان کا کردار دیکھا جائے گا اور وہ سلطان الپارسلان کے ساتھ نظر آئیں گے ۔



سیزن کو پیچھے لے کر جانے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس کے بعد سلجوقوں کا عروج نہیں بلکہ زوال شروع ہو گیا تھا جب برقیاروق اور تاپار نے تخت کی لڑائی شروع کردی اور سانجار نے اپنی الگ سلطنت بنالی۔ تیرکین خاتون نے سازشیں کرکے برقیاروق اور سلطنت کو بہت نقصان پہنچایا اور برقیاروق کی پوری زندگی اپنے رشتے داروں سے لڑتے لڑتے گزر گئی۔




7,832 views0 comments
bottom of page