top of page

بیوی کی بہن

Updated: Dec 28, 2018

⚠بیوی کی بہن⚠ یہ تو ہم سب جانتے ہیں  کہ بیوی کی بہن کے لئے ہمارے معاشرے میں لفظ "سالی" مستعمل ہے۔۔۔۔ لفظ اگرچہ کچھ مناسب نہیں لگتا لیکن اسی نام سے بات شروع کرتے ہیں۔۔۔ عموماًبیوی کی بڑی بہنیں شادی شدہ ہوتی ہیں اور اگر غیر شادی شدہ بھی ہوں تو وقت کے ساتھ طبیعت میں سنجیدگی اور بردباری آچکی ہوتی ہے۔۔۔۔ جبکہ بیوی کی چھوٹی بہنیں عمر کے اس مرحلے میں ہوتی ہیں جب زندگی کا ہر رُخ خوبصورت اور ہر موڑ دلکش معلوم ہوتا ہے۔۔۔

ایسے میں بہن کا شادی ہونا اور ایک نئے فرد یعنی بہنوئی کا گھر سے تعلق ہونا بھی ایک منفرد رنگ لئے ہوتا ہے۔۔۔ معاشرے کے عام چلن کی وجہ سے عموماًیہ چھوٹی سالیا ں اپنے بہنوئی سے ہنسی مذاق کی باتیں بھی کرتی ہیں اور اپنے بہنوئی کا خیال بھی بہت رکھتی ہیں۔۔۔ جب کبھی بہن کا اپنے میکے جا نا ہو تو اکثر یہی سالیاں بہن اور بہنوئی کو بوریت سے بچانے کے لئے ان کو مکمل وقت دیتی ہیں۔۔۔

اب مرد کے رُخ سے کچھ بات ہوجائے۔۔۔ ہمارے معاشرے میں ایک محاورہ مشہور ہے۔۔۔ سالی۔۔۔ آدھے گھر والی۔۔۔ اکثر مرد جب اپنے عزیز دوستوں میں بیٹھتے ہیں تو چھوٹی سالیوں کے نام پر ایک عجیب مسکراہٹ ان کے چہرے پر آجاتت احباب بھی ذومعنی جملوں سے اس مسکراہٹ کو مزید گہرا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔۔۔ یہ حقیقت عجیب صحیح لیکن بہر حال معاشرے میں موجود ہے۔۔۔ اپنے بہنوئی کے اس رُخ سے ان کی سالیاں بھی اکثربے خبر ہوتی ہیں۔۔۔

اب اسلام کے رُخ سے اس پہلو کو دیکھتے ہیں۔۔۔




اسلام کی رُو سے بہنوئی سالی کا آپس میں شرعی پردہ ہے۔۔۔بہنوئی،سالی کا نامحرم ہے اور گھر کے اندر گاہے بگاہے اس کی موجودگی کی وجہ سے اس پردے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔۔۔یہ ایسی حقیقت ہے جس سے لڑکی کے ماں باپ بھی آنکھیں بند کئے رکھتے ہیں۔۔۔اکثر بہنوئی بھی اس پردے کو اپنی ہتک سمجھتے ہیں۔۔۔اور سالیا ں "ہمارے بہنوئی تو ہمارے بھائی جیسے ہیں" کی سوچ کے ساتھ اس سے صرفِ نظر کرتی ہیں۔۔۔اور یہ میلان کی خطرناک حد بہنوئی کے علاوہ کسی کے علم میں بھی نہ ہو گی۔۔۔اور وہ بہنوئی کبھی اپنی بیوی کو بھی اس میلان کانہیں بتائے گا۔۔۔یہ ایسا خاموش زہر ہے جس سے یا تو وہ مرد واقف ہے یا الله تعالیٰ کی ذات اس کے دل کا حال جانتی ہے۔۔۔نہ مردوں میں اتنی ایمانی قوت ہے کہ وہ اپنی اس حرکت کو تسلیم کرسکیں۔۔۔خدارا!اس امتحان میں نہ پڑیں۔۔۔بیوی کے ماں باپ سے گزارش ہے کہ اپنی دیگر بیٹیوں کو داماد سے شرعی پردہ کروائیں۔۔۔بیوی کی بہنوں سے گزارش ہے کہ خود ہی پیچھے پیچھے رہا کریں تاکہ بہنوئی کو یہ باور ہو کہ میری سالیاں جھجھک اور شرم والی ہیں۔۔۔اور مرد حضرات سے گزارش ہے کہ اس نسبی تعلق کے ساتھ مالِ مفت دل ِبے رحم والا معاملہ نہ کریں اور دل کے اندر گھٹیا اور فضول خواہشات پالنے سے گریز کریں۔۔۔الله تعالیٰ ہمیں اس باریک مسئلے کی حقیقت کا ادراک کرنے والا بنا دے آمین۔

5 Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
188bet
Jul 04
Rated 5 out of 5 stars.

188BET hợp tác với các CLB lớn như Bayern Munich, Liverpool, mang đến trải nghiệm cá cược chuyên nghiệp, minh bạch. Truy cập https://188betz.pro/ để khám phá đa dạng game: thể thao, slot, bắn cá, xổ số. Tỷ lệ kèo hấp dẫn, hỗ trợ 24/7, giao dịch an toàn.


Like

s666 đăng nhập
Jun 29
Rated 5 out of 5 stars.

Tạo tài khoản và s666 đăng nhập chỉ vài bước là bạn đã sẵn sàng chinh phục game bài, bóng đá, slot… Tất cả đều có mặt tại nền tảng cá cược nổi bật s666j net với tỷ lệ thưởng cao.


Like

xin 88
Jun 22
Rated 5 out of 5 stars.

từ game bài, tài xỉu, đến bắn cá, xin 88 đều mang đến trải nghiệm mượt mà, dễ chơi, dễ trúng. tham gia ngay để nhận nhiều phần thưởng hấp dẫn và ưu đãi đặc biệt dành riêng cho thành viên mới.

Like

abunaseeb3615966
abunaseeb3615966
Dec 25, 2018


Like

abunaseeb3615966
abunaseeb3615966
Dec 25, 2018

Bhai aj kafi thaka diya aj 10th episod phr se delete kiya gya deewane abhi tk muntazir hn

Like

Disclaimer: This site does not store any files on its server. All contents are provided by non-affiliated third parties.

Donate us: Easypaisa 03355379937

Copyright © 2024 GiveMe5. All rights reserved - Privacy Policy

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • YouTube
  • Instagram
  • Google Play
  • Join our Whatsapp Channel
bottom of page